پاکستان انٹرنیشنل اوورسیز فورم کے بانی چیئرمین تحسیم الحق حقی، فورم کے اراکین سید محمود معین الدین، ڈاکٹر محمد آصف خان، آفتاب ترابی، آر جے فواد، کامران خان، انجینئر رشید الحسن، ڈاکٹر افسر احتشام، سید مسرت خلیل اور دیگر نے فورم کے ایگزیکٹو ممبر، اسلامی ترقیاتی بینک جدہ کے شعبہ فنانس کے سابق افسر، بقشان ہاسپٹل جدہ کے معالج اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر ظہیر انور امام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں
ڈاکٹر ظہیر انور امام منگل کی صبح علالت کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ان کی تدفین اسی روز کراچی میں انجام پائی۔
مرحوم نے سوگواران میں اہلیہ ڈاکٹر رفعت عائشہ اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
وہ بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے صدر سید طارق شعیب کے ماموں بھی تھے۔
فورم کے عہدیداران اور اراکین نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔