براہ راست نشریات

عبدالخالق لک کی دعوت پر ممتاز شخصیات کی سرگودھا آمد پر استقبال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

پاکستان انوسٹر فورم سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری، معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت عبدالخالق لک کی خصوصی دعوت پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، گوجرانوالہ کی ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت اور عوامی حلقوں میں مقبول رہنما چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ سرگودھا پہنچے، جہاں ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عبدالخالق لک نے اپنے معزز مہمانوں کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا۔ 

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان کی معاشی ترقی، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار، سرمایہ کاری کے فروغ اور سماجی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری، ترسیلات زر اور قومی ترقی میں خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ 

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر عبدالخالق لک نے کہا کہ پاکستان انوسٹر فورم ہمیشہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری مواقع پیدا کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

شرکاء نے چوہدری شہباز حسین اور چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی عوامی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کو سراہا۔ 

ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور شرکاء نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔