براہ راست نشریات

نواز شریف سے مسلم لیگی کارکنوں کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد پاکستان روانگی سے قبل مسلم لیگی کارکنوں سے مختصر ملاقات کی۔ 

اس موقع پر کارکنوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

ملاقات میں مسلم لیگ کے راہنما میاں نواز شریف کے قریبی دوست مسعود احمد پوری، چیئرمین مسلم لیگ سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ سعودی عرب وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے اوورسیز فوکل پرسن ملک منظور اعوان، ملک بلال، نور آرائیں اور میاں رضوان حسن مسعود سمیت دیگر مسلم لیگی کارکن شریک تھے۔

مزید پڑھیں

کارکنوں نے آزاد کشمیر میں بیرونی تعاون سے ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک کے امن و استحکام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان امن و استحکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 

مسلم لیگ (ن) ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، جسے آج عالمی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور دوست ملک سعودی عرب کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہو اور پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد مل سکے۔