کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پر خصوصی استثنا منظور کیا، جس کے تحت سعودی پرچم کو دیگر ممالک کے پرچموں کی طرح میدان کی سطح پر رکھنے کے بجائے بلند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس اقدام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔
متعدد صارفین نے کلمۂ توحید پر مشتمل سعودی پرچم کے احترام پر فیفا کی تعریف کی اور اس منظر کو ورلڈ کپ کا خوبصورت ترین لمحہ قرار دیا۔
بعض صارفین نے اسے ایک تاریخی منظر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی پرچم کو زمین پر رکھنے کے بجائے بلند رکھنا دراصل کلمہ توحید کے احترام کا اظہار ہے، جو سعودی قومی پرچم کا بنیادی جزو ہے۔
کئی تبصرہ نگاروں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ لمحہ لفظِ جلالہ ’اللہ‘ کے احترام اور مذہبی حساسیت کے اعتراف کی عکاسی کرتا ہے، اگرچہ ٹورنامنٹ کے بعض انتظامی پہلوؤں پر تنقید بھی کی جا رہی تھی۔
یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر بھی موضوعِ بحث بنا، جہاں غیر عرب میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے اسلامی روایات کے احترام کی مثال قرار دیا، خصوصاً اس حوالے سے کہ کلمۂ توحید پر مشتمل عبارت کو زمین سے نہ لگنے دینا مسلمانوں کے نزدیک خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔