عصری سیاسی اور فکری مباحث میں ’شناخت‘ کا موضوع مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ یہ محض ثقافتی یا مذہبی معاملہ نہیں بلکہ سماجی شعور کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ شناخت کا مسئلہ خود اس کے وجود میں نہیں، بلکہ اس کے سیاسی استعمال میں مضمر ہے۔
شناخت کا سیاسی استعمال
جب شناخت کو ثقافتی دائرے سے نکال کر سیاسی طاقت کے حصول کا ذریعہ بنایا جاتا ہے تو اسے ’تقسم کی بنیاد‘کہا جاتا ہے۔
کشمکش میں بدل دیتا ہے، جس سے معاشرے کا بنیادی توازن بگڑ جاتا ہے۔
شناخت کی تقسیم کا سب سے بڑا نقصان قومی یکجہتی کا کمزور ہونا ہے۔
جدید ریاستیں مساوات پر مبنی ہوتی ہیں جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے۔ لیکن شناخت پر مبنی سیاست افراد کو تنگ نظر گروہوں میں بانٹ دیتی ہے، جس سے شہری حقوق کے بجائے گروہی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے۔
حقوق سے محرومی
شناخت کی بنیاد پر سیاست سے فرد اپنی مکمل شہریت کا احساس کھو بیٹھتا ہے۔
جب کسی کی سماجی حیثیت اس کی شناخت سے طے ہونے لگے تو یہ عمل معاشرے میں تعصب، پسماندگی اور غیر منصفانہ تقسیم کو فروغ دیتا ہے، جس سے مساوی مواقع کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
اس طرزِ سیاست کا ایک پہلو سماجی مسائل سے توجہ ہٹانا بھی ہے۔
اکثر سیاسی رہنما غربت، بے روزگاری، تعلیم اور صحت جیسے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے جذباتی نعروں کا سہارا لیتے ہیں۔ اس طرح سیاست عوامی فلاح و بہبود کے بجائے محض علامتی کشمکش کا میدان بن جاتی ہے۔
تاریخی تجربات اور تفرقہ بازی
تاریخ گواہ ہے کہ نسلی، لسانی یا مذہبی وابستگیوں کو سیاسی ہتھیار بنانے سے ہمیشہ تباہ کن خانہ جنگیاں جنم لیتی ہیں۔
جب گروہ ایک دوسرے کو شراکت دار کے بجائے شک اور دشمنی کی نظر سے دیکھتے ہیں تو قومی تعمیر کا خواب بکھر جاتا ہے اور معاشرتی استحکام خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
شناخت کوئی جامد چیز نہیں بلکہ ایک متحرک سماجی اور ثقافتی تعمیر ہے۔
ایک انسان بیک وقت کئی شناختیں’مذہبی، ثقافتی اور قومی‘ رکھ سکتا ہے۔ لیکن سیاسی تقسی انسان کو محض ایک پہلو تک محدود کر کے تنگ نظری پیدا کرتی ہے، جس سے مشترکہ اقدار کمزور پڑ جاتی ہیں۔
مستقبل کی ضرورت
مستقبل کی مستحکم ریاستوں کی بنیاد تنگ نظر وفاداریوں پر نہیں رکھی جا سکتی۔ اس کے برعکس ایک جامع قومی منصوبہ درکار ہے جو تمام شہریوں کو مساوات فراہم کرے۔
اصل کامیابی تنوع کو مٹانے میں نہیں بلکہ اسے قومی وحدت کی طاقت بنانے میں پوشیدہ ہے۔
مضبوط جمہوری معاشرے وہی ہیں جو اپنے اندر موجود تنوع کو قبول کرتے ہیں۔
شناخت کو اگر تنوع اور باہمی تکمیل کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ تہذیبی اثاثہ بنتی ہے، لیکن جب اسے تقسیم کا ذریعہ بنایا جائے تو یہ ملک کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔