جنوبی کوریا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 1-2 سے شکست دے دی۔
جمعہ کو گواڈالاخارا کے اکرون اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے مقابلے میں کورین ٹیم نے خسارے میں جانے کے باوجود زبردست کم بیک کرتے ہوئے قیمتی 3 پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔
میچ کے ہیرو ہوانگ اِن بیوم رہے، جنہوں نے 67ویں منٹ میں برابری کا گول اسکور کیا اور بعد ازاں 80 ویں منٹ میں اوہ ہیون گیو کے فاتحانہ گول کی بنیاد رکھنے والی فیصلہ کن پاس بھی دی۔
مزید پڑھیں
جمہوریہ چیک نے 59 ویں منٹ میں لاڈیسلاف کریچی کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی تھی، تاہم کورین ٹیم نے دوسرے ہاف میں کھیل پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے مسلسل حملے کیے اور بالآخر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
کوریا کے کوچ کی جانب سے کیے گئے تبدیلیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
62 ویں منٹ میں لی جے سونگ کی میدان میں آمد کے بعد ٹیم کے حملے زیادہ مؤثر ہو گئے، جبکہ ہوانگ اِن بیوم نے لی کانگ اِن کی شاندار پاس پر گول کرکے اپنی ٹیم کو مقابلے میں واپس لے آئے۔
کینیڈا
بوسنیا و ہرزیگووینا
میچ کے آخری مراحل میں جنوبی کوریا کا دباؤ برقرار رہا اور 80ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی اوہ ہیون گیو نے فاتحانہ گول داغ کر اپنی ٹیم کو قیمتی کامیابی دلوا دی۔
اس فتح کے ساتھ جنوبی کوریا نے 3 پوائنٹس حاصل کر لیے اور میکسیکو کے برابر آ گیا، تاہم بہتر گول فرق کی بنیاد پر میکسیکو گروپ میں سرفہرست ہے۔
دوسری جانب جمہوریہ چیک اپنی پہلی ہی آزمائش میں شکست کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے رہ گیا۔