میکسیکو نے بالآخر فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچوں میں فتح نہ ملنے کی طویل بدشگونی کا خاتمہ کر دیا اور ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی تاریخ کی پہلی افتتاحی کامیابی حاصل کر لی۔
میزبان ٹیم نے آغاز ہی سے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور نویں منٹ میں جولیان کوئنونیس نے ایرک لیرا کی پاس پر گول کر کے میکسیکو کو برتری دلائی۔
بعد ازاں تجربہ کار اسٹرائیکر راؤل خیمنیز نے 67ویں منٹ میں روبرٹو الوارادو کی شاندار کراس پر ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول کر کے میکسیکو کی برتری مستحکم کر دی۔
📅 جمعہ، 12 جون 2026
ورلڈ کپ 2026 — پہلا راؤنڈ | مکہ مکرمہ ٹائم
🇰🇷 جنوبی کوریا vs چیک 🇨🇿
📍 گوادالاخارا
🇨🇦 کینیڈا vs بوسنیا و ہرزیگووینا 🇧🇦
📍 ٹورنٹو اسٹیڈیم
یہ تاریخی فتح 16 سال بعد اس وقت سامنے آئی جب دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آمنے سامنے آئیں۔
اس سے قبل 2010 کے جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں بھی یہی دونوں ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
جوہانسبرگ میں کھیلا گیا وہ میچ 1-1 سے برابر رہا تھا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سیفیوے شابالالا نے گول کیا تھا جبکہ میکسیکو کے رافائیل مارکیز نے برابری کا گول داغا تھا۔
اس نتیجے کے بعد میکسیکو کی افتتاحی میچ میں کامیابی کی حسرت برقرار رہی تھی۔
ورلڈ کپ 2026 سے قبل میکسیکو اپنی تاریخ میں 7 افتتاحی میچ کھیل چکا تھا، لیکن اسے ایک بھی فتح نصیب نہیں ہوئی تھی۔
ان مقابلوں میں دو میچ ڈرا ہوئے جبکہ 5 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میکسیکو کے افتتاحی ورلڈ کپ میچوں کے نتائج:
- 1930: میکسیکو 1-4 فرانس
- 1950: برازیل 4-0 میکسیکو
- 1954: برازیل 5-0 میکسیکو
- 1958: میکسیکو 0-3 سویڈن
- 1962: برازیل 2-0 میکسیکو
- 1970: میکسیکو 0-0 سوویت یونین
- 2010: جنوبی افریقہ 1-1 میکسیکو
کوئنونیس اور خیمنیز کے گولز کی بدولت میکسیکو نے تقریباً 96 برس پر محیط انتظار ختم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی افتتاحی فتح حاصل کر لی اور اپنے شائقین کو یادگار آغاز کا تحفہ دیا۔