اہم خبریں
11 June, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ورلڈ کپ 2026 میں پاکستانی ہنر کی گونج، سرکاری گیندوں نے نام روشن کر دیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ورلڈ کپ 2026 پاکستانی فٹبال

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں استعمال ہونے والی سرکاری فٹبالز پاکستان میں تیار کی گئی ہیں، جو ملک کی عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس انڈسٹری کی مہارت اور معیار کا مظہر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے ورلڈ کپ 2026 کے آغاز پر میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت تمام شریک ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ ایک ایسا عالمی ایونٹ ہے جو مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور معاشروں کو کھیل کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اس عظیم عالمی مقابلے میں اپنی معروف اسپورٹس انڈسٹری کے ذریعے شریک ہے۔ 

ان کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کی سرکاری میچ بالز “ٹریونڈا” پاکستان میں تیار کی گئی ہیں، جو پاکستانی کاریگروں کی مہارت، محنت اور اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح کے اس ایونٹ میں پاکستانی 

ساختہ گیندوں کا استعمال ملک کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی اسپورٹس مصنوعات دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اسپورٹس انڈسٹری کئی دہائیوں سے بین الاقوامی کھیلوں کے لیے معیاری سامان فراہم کر رہی ہے اور ورلڈ کپ میں اس کی موجودگی ملک کی صنعتی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2026 دنیا بھر کے عوام کے درمیان دوستی، ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دے گا اور کھیلوں کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے گا۔