اہم خبریں
10 June, 2026
--:--:--

پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ 

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 31 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کرام جدہ اور مدینہ منورہ سے مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 31 ہزار حجاج کرام پاکستان پہنچے ہیں، جن میں سے 14 ہزار 366 عازمین حج نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے روانہ ہو کر اپنے وطن واپسی کا سفر مکمل کیا۔

مزید پڑھیں

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی تقریباً 73 ہزار سرکاری حجاج کرام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں، جہاں انہیں رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن جاری ہے، جبکہ بعد از حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ تمام عازمین کو محفوظ اور منظم انداز 

میں وطن واپس پہنچایا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی واپسی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سعودی عرب و پاکستان کے متعلقہ ادارے اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔