وزارتِ ہیومن ریسورسز نے وزارتِ صحت کے اشتراک سے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں ڈینٹل شعبے کے پیشوں میں سعودائزیشن کا دوسرا مرحلہ آج 27 جنوری سے نافذ العمل ہے۔
یہ فیصلہ دونوں وزارتوں کی اس کوشش کے تحت لیا گیا ہے کہ قومی صلاحیتوں کی مارکیٹ میں شرکت کو بڑھایا جائے اور شہریوں کو مختلف علاقوں میں مؤثر اور پر فائدہ ملازمتیں فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
اس کا مقصد مارکیٹ میں پیشہ ورانہ مواقع کو مضبوط کرنا اور صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے، جو سعودی وژن 2030 کے تحت صحت کے شعبے کے تبدیلی پروگرام کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
دوسرے مرحلہ کا اطلاق نجی شعبے کی تمام کمپنیوں پر ہوگا جہاں 3 یا اس سے زائد افراد ڈینٹل پیشے میں کام کر رہے ہوں اور اس میں
مقامی بھرتی کی شرح 55% مقرر کی گئی ہے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی سعودی ڈاکٹر کو بھرتی کی شرح میں شامل کرنے کے لیے اس کی ماہانہ تنخواہ سوشل انشورنس میں کم از کم 9 ہزار ریال درج ہونا ضروری ہے اور اسے سعودی ہیلتھ اسپیشلائزیشنز اتھارٹی سے جاری معتبر پیشہ ورانہ تصدیق حاصل ہونی چاہئے۔
وزارتِ ہیومن ریسورسز نے اپنی ویب سائٹ پر ہدایات شائع کی ہیں تاکہ تمام ادارے تفصیلات جان سکیں اور مقررہ بھرتی کی شرح پر عمل کریں۔