اہم خبریں
27 May, 2026
--:--:--

9 ذو الحجہ: آج حاجیوں کو کیا کرنا ہے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
وقوفِ عرفہ حج کا بنیادی رکن ہے، جس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا

9 ذوالحجہ حج کا سب سے عظیم دن ہے۔ 

آج سورج طلوع ہونے کے بعد تلبیہ پڑھتے ہوئے منیٰ سے عرفات کے لیے روانہ ہوں۔ 

وقوفِ عرفہ زوالِ آفتاب ’دوپہر ڈھلنے‘ کے بعد شروع ہوتا ہے اور غروبِ آفتاب تک جاری رہتا ہے۔ 

اگر ممکن ہو تو خطبۂ حج سماعت کریں۔

زوال کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں جمع تقدیم کے ساتھ، یعنی ظہر کے وقت ادا کی جائیں۔ نبی کریمﷺ جبلِ رحمت کے قریب ٹھہرے تھے لیکن پورا عرفات وقوف کی جگہ ہے، اس لیے کسی خاص مقام کو ضروری نہ سمجھیں۔ 

مزید پڑھیں

قبلہ رُخ ہوکر کثرت سے دعا، ذکر، استغفار اور تلبیہ میں مشغول رہیں۔ پہاڑ پر چڑھنا شریعت سے ثابت نہیں۔

غروبِ آفتاب کے بعد سکون اور وقار کے ساتھ مزدلفہ روانہ ہوں۔ 

غروب سے پہلے عرفات سے روانگی درست نہیں۔ 

مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع تاخیر ’مغرب اور عشا‘ کے ساتھ ادا کریں۔

10 ذوالحجہ کی رات مزدلفہ میں گزارنا واجب ہے۔ 

اگر راستے میں تاخیر ہوجائے تو پریشانی کی بات نہیں، مگر مزدلفہ ضرور پہنچیں۔ 

نمازِ فجر اول وقت میں ادا کرنے کے بعد قبلہ رُخ ہوکر خوب دعائیں کریں۔ 

اگر ممکن ہو تو مسجد مشعر الحرام کے قریب قیام کریں، ورنہ مزدلفہ میں کہیں بھی ذکر و دعا میں مشغول رہیں۔

654564654 3
ظہر اور عصر کی نمازیں جمع تقدیم کے ساتھ ادا کی جائیں

صبح خوب روشنی پھیلنے کے بعد مگر طلوعِ آفتاب سے پہلے منیٰ روانہ ہوجائیں۔ 

کمزور افراد، خواتین اور بچوں کو آدھی رات کے بعد مزدلفہ سے روانگی کی اجازت ہے۔

کنکریاں مزدلفہ یا منیٰ کسی بھی جگہ سے لی جاسکتی ہیں البتہ جمرات کے قریب پڑی ہوئی استعمال شدہ کنکریاں دوبارہ استعمال نہ کریں۔

وقوفِ عرفہ کی اہم سنتیں

    • تلبیہ کے ساتھ یہ الفاظ بھی کہے جاسکتے ہیں:
      «إِنَّمَا الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ»
      (حقیقی بھلائی آخرت کی بھلائی ہے)
    • وادی نمرہ میں زوال تک قیام کرنا، یہ عرفات کے قریب ہے مگر عرفات کا حصہ نہیں۔
    • زوال کے بعد خطبہ دینا، پھر نمازوں کو جمع اور قصر کے ساتھ ادا کرنا۔
  • ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر اور عصر ادا کرنا۔
  • حاجی کے لیے یومِ عرفہ کا روزہ رکھنا سنت نہیں۔

یاد رکھیں: حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ہے، اس دن زیادہ سے زیادہ دعا، توبہ، استغفار اور اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہیں۔