اہم خبریں
28 May, 2026
--:--:--

منیٰ: 6 روزہ بین الاقوامی جدید شہر، جہاں ہر سہولت موجود

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
منیٰ جدید شہر

مشعرِ منیٰ حج کے ایام میں ایک منفرد بین الاقوامی اور جدید شہر کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جہاں لاکھوں حجاج چند روز کے لیے قیام کرتے ہیں۔
سعودی عرب نے جمرات پل، مشاعر مقدسہ ٹرین، جدید نگرانی نظام، مفت انٹرنیٹ، جدید طہارت خانے، پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ جیسے منصوبوں کے ذریعے منیٰ کو ایک اسمارٹ اور عصری حج شہر میں تبدیل کردیا ہے، جبکہ بقیہ سال میں یہ علاقہ غیر آباد رہتا ہے۔

مشعرِ منیٰ حج کے ایام میں ایک منفرد عالمی اور جدید شہر کی صورت اختیار کر لیتا ہے، جہاں دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں حجاج چند دنوں کے لیے قیام کرتے ہیں۔ 

یہ وہ مقدس مقام ہے جو سال کے بیشتر حصے میں خاموش اور غیر آباد رہتا ہے مگر حج کے دنوں میں زندگی، عبادت اور نظم و نسق کی شاندار مثال بن جاتا ہے۔

منیٰ میں 3 اہم مقامات موجود ہیں جنہیں ’جمرات‘ کہا جاتا ہے۔ 

ان میں جمرہ اولیٰ، جمرہ وسطیٰ اور جمرہ عقبیٰ ’جمرہ کبریٰ‘ شامل ہیں۔ 

عوامی زبان میں انہیں چھوٹا، درمیانہ اور بڑا شیطان بھی کہا جاتا ہے۔ 

ان جمرات پر کنکریاں مارنے کے عمل کو ’رمی‘ کہا جاتا ہے، جو مناسکِ حج کا اہم حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

حجاج کی سہولت اور ہجوم کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے لیے سعودی حکومت نے جمرات پل کو جدید ترین انجینیئرنگ کے مطابق تعمیر کیا ہے۔ 

یہ محض ایک پل نہیں بلکہ ایک مکمل مربوط نظام ہے، جہاں آمد و رفت، رہنمائی، ہنگامی خدمات اور انسانی بہاؤ کو سائنسی اصولوں کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔

ماضی میں منیٰ میں پانی اور بنیادی سہولتوں کی شدید کمی ہوتی تھی، جبکہ حجاج کو طہارت اور دیگر ضروریات کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن اب صورتحال مکمل طور پر بدل چکی ہے۔ 

جدید طرز کے ہزاروں طہارت خانے، وضو خانے، غسل خانے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی نے حجاج کی مشکلات کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے۔

564644
منیٰ میں جمرات کے مقام پر رمی کے لیے جدید اور وسیع پل تعمیر کیے گئے

رابطوں کے جدید نظام نے بھی حج کے تجربے کو یکسر بدل دیا ہے۔ 

موبائل نیٹ ورک، تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید مواصلاتی سہولتوں کے باعث حجاج اپنے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ 

منیٰ کو ایک ’اسمارٹ سٹی‘ کی شکل دی جا چکی ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی انتظامی امور کو مزید مؤثر بناتی ہے۔

حج سیزن کے دوران جدید ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی انجام دیتے ہیں، جبکہ جمرات پل، سرنگوں، شاہراہوں اور اہم مقامات پر ہزاروں کیمرے نصب ہیں، جو ہنگامی حالات کی بروقت نگرانی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بناتے ہیں۔

654654654 7
مشاعر مقدسہ ٹرین نے لاکھوں حجاج کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنادیا

مشاعر مقدسہ ٹرین نے بھی حج انتظامات میں انقلابی تبدیلی پیدا کی ہے۔ 

اس جدید ٹرین سروس کے ذریعے لاکھوں حجاج منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے درمیان باآسانی سفر کرتے ہیں، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے اور ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوئی ہے۔

حجاج کی سہولت کے لیے پیدل راستوں، سرنگوں، پلوں اور مختلف منزلوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے منصوبے بھی تیار کیے گئے ہیں تاکہ انسانی ہجوم کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے اور سفر کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

65446464
منیٰ میں جدید نگرانی نظام، ہزاروں کیمرے اور ہیلی کاپٹرز سیکیورٹی خدمات انجام دیتے ہیں

قربانی کے انتظامات بھی جدید خطوط پر استوار کیے گئے ہیں، جہاں جانوروں کے ذبح، گوشت محفوظ کرنے اور تقسیم کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

رہائش کے شعبے میں بھی مسلسل توسیع جاری ہے۔ 

کثیر منزلہ عمارتوں اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے تاکہ مستقبل میں مزید حجاج کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

مختصر یہ کہ منیٰ محض ایک مقدس مقام نہیں بلکہ حج کے دوران ایک مکمل، جدید، بین الاقوامی اور عارضی شہر بن جاتا ہے، جہاں چند دنوں کے لیے دنیا کے مختلف رنگ، زبانیں، ثقافتیں اور عبادت کا عظیم منظر ایک جگہ جمع ہو جاتا ہے۔