اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

ورک فورس کانفرنس: سعودی عرب بڑی لیبر مارکیٹ ہے: چوہدری سالک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض

پاکستانی وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب بڑی لیبر مارکیٹ ہے۔

پاکستانی وفاقی وزیر اوورسیز ریاض میں منعقد ورکس فورس کانفرنس میں پاکستانی ورکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اوورسیز پوسٹ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عام ورکرز کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ہاسپٹلٹی سمیت دیگر شعبوں کے لئے ورک فورس کو تعلیم وتربیت سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ سعودی مارکیٹ میں بہتر ملازمتیں حاصل کر سکیں۔

کانفرنس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، ورلڈ بینک، یو این ڈیولپمنٹ پروگرام، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن، اقوام متحدہ کی ٹور ازم آرگنائزیشن، آو آئی سی کا لیبر سینٹر، کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل اور مسک فاونڈیشن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دار الحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی تیسری گلوبل ورکس فورس کانفرنس کا اغاز ہوگیا ہے۔

فیوچر ان پروگریس کی تھیم کے تحت کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی میکرز، وزراء اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔