اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

سعودی کابینہ: شہریوں اور مقیم افراد کا تحفظ اولین ترجیح ہے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی کابینہ
کابینہ نے قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو سراہا ہے (فوٹو: واس)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی، استحکام، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

کابینہ نے ملکی دفاع اور قومی اثاثوں کے تحفظ میں مسلح افواج کی اعلیٰ صلاحیتوں کو بھی سراہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کے آغاز میں رواں سال حج 1447ھ کے لیے تیار کردہ منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ’خدمتِ ضیوف الرحمن‘ پروگرام کے تحت مختلف سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ 

مزید پڑھیں

اس دوران مکہ مکرمہ، مشاعر مقدسہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کی بہتری اور انسانی، تکنیکی و انتظامی وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا تاکہ آپریشنل تیاری مزید بہتر ہو اور اندرون و بیرون ملک سے آنے والے عازمینِ حج کو اعلیٰ ترین سہولیات اور اطمینان فراہم کیا جا سکے۔

کابینہ نے اس موقع پر وزارتِ داخلہ اور دیگر سرکاری اداروں کی 

کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کے آٹھویں سال کے دوران اب تک 12 لاکھ سے زائد حجاج مستفید ہو چکے ہیں۔ 

یہ منصوبہ مسلسل توسیع کے ساتھ اب 10 ممالک اور 17 بین الاقوامی ایئرپورٹس تک پھیل چکا ہے، جو ضیوف الرحمن کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے سعودی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

اسی تناظر میں کابینہ نے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی شیخ محمد بن زاید اور تمیم بن حمد کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگوؤں کا بھی جائزہ لیا، جن میں دوطرفہ تعاون، خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

4654465
فوٹو: واس

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ کابینہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھاتی رہے گی، جبکہ مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتیں قابلِ فخر ہیں۔

کابینہ نے خلیجی تعاون کونسل کے وزرائے داخلہ کے ریاض میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے نتائج کی بھی حمایت کی، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خلیجی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے اور خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب اور اسپین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا، جس سے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

654646546 1
فوٹو: واس

مقامی امور کے حوالے سے کابینہ نے ’ریاض میٹرو‘ کے مرکزی اسٹیشنز کے مکمل آپریشن کو دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے تیز رفتار فروغ کا تسلسل قرار دیا، جو شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، معیارِ زندگی میں اضافے اور عوامی نقل و حمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، اور یہ سب وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔