اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں عالمی یونیورسٹیاں اور تربیتی ادارے آئیں گے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سرمایہ کاری ہر شعبے اور میدان میں اہم کردار ادا کرتی ہے (فوٹو: ایکس)

وزارتِ سرمایہ کاری کی شعبہ تربیت و ترقی کی ڈائریکٹر ندى خالد الحسن نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری ہر شعبے اور میدان میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس میں تعلیم کا شعبہ بھی شامل ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں متعدد عالمی یونیورسٹیاں اور خصوصی تربیتی ادارے متوجہ کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں تعلیم میں سرمایہ کاری خاص طور پر وژن 2030 کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے۔

تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے متعدد اشاریے موجود ہیں جو بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد فراہم کریں گے تاکہ وژن کے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے، اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کو سعودی روایات اور ثقافت کے مطابق اپنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب میں یونیورسٹیوں کے شعبے میں ہونے والی ترقی ایک کامیاب اشارہ ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم اور تربیت ایک دوسرے کے تکمیل کرنے والے عناصر ہیں، جیسا کہ ہیومن کیپیسٹی ڈیولپمنٹ پروگرام میں واضح کیا گیا ہے۔