اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

حفر الباطن میں کنگ فہد، الصمان چوراہے میں ترمیم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ٹریفک روانی کو بہتر کرنے کے لیے تبدیلی کی گئی ( فوٹو: ایکس)

حفر الباطن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شاہراہ کنگ فہد اور شاہراہ الصمّان کے چوراہے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت ترمیم کی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ترمیم کا مقصد مغرب سے مشرق کی جانب آنے والی گاڑیوں کی آمد و رفت کو بغیر ٹریفک سگنل پر رکے آسان بنانا ہے۔

مزید پڑھیں

اس کے لیے ایک نیا راستہ قائم کیا گیا ہے جو گاڑیوں کو براہِ راست گزرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
میونسپلٹی نے مزید بتایا ہے کہ چوراہے پر ٹریفک سگنل بدستور موجود رہے گا جبکہ دیگر سمتوں میں آمد و رفت کو سگنلز کے ذریعے منظم کیا جائے گا، تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے اور سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے سلامتی یقینی ہو۔

میونسپلٹی نے شاہراہ استعمال کرنے والوں کو نئی تبدیلی سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کریں اور سڑک عبور کرنے والے حقوق کا تحفظ کریں۔