اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

ٹرمپ کا آخری الٹی میٹم: صرف 72 گھنٹے، ورنہ تیل تنصیبات تباہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ٹرمپ ایران دھمکی
تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ حملے کی دھمکی (فوٹو: العربیہ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ایران کے پاس 3 دن ہیں، اس سے پہلے کہ اس کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کن حملے کا سامنا کرنا پڑے۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں کچھ افراد نہایت عقلمند ہیں جبکہ کچھ نہیں اور امید ظاہر کی کہ ایرانی قیادت ’دانشمندی‘ کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے اور زور دیا کہ ’امریکہ اس میں فاتح بن کر نکلے گا‘۔

ٹرمپ نے نیٹو پر بھی تنقید کی کہ اس نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے چین کے حوالے سے کہا کہ وہ زیادہ مایوس نہیں تاہم چین مزید مدد کر سکتا تھا۔

ٹرمپ فائرنگ واقعہ
حملہ آور ذہنی مسائل کا شکار ہے (فوٹو: العربیہ)

وہائٹ ہاؤس کے نمائندگان کے عشائیے پر ہونے والے حملے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ مقام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا مشکل تھا تاہم حملہ آور ہال کے قریب نہیں پہنچ سکا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ذہنی مسائل کا شکار تھا اور اس کے خاندان کو اس کی حالت کا علم تھا۔
ٹرمپ کے مطابق فائرنگ کے واقعے نے ایک کشیدہ رات کو اتحاد کے لمحے میں بدل دیا۔

وائٹ ہاؤس میں محفوظ ہال کی تعمیر کو ترجیح قرار

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وائٹ ہاؤس کے اندر ایک محفوظ تقریب ہال بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، اور اس منصوبے کو سیکیورٹی کے حوالے سے ترجیح قرار دیا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا:
گزشتہ رات جو کچھ ہوا، وہی وجہ ہے کہ ہماری عظیم فوج، سیکرٹ سروس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور گزشتہ 150 برسوں کے تمام صدور مختلف وجوہ کی بنا پر وائٹ ہاؤس کے اندر ایک بڑی اور محفوظ تقریب گاہ کی تعمیر کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ انتہائی محفوظ ہال پہلے سے موجود ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ ان کے مطابق یہ ہال جدید سیکیورٹی معیار پر مبنی ہے اور وائٹ ہاؤس کے محفوظ ترین حصے کے اندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

546464 1
جدید سیکیورٹی معیار پر مبنی ہال وائٹ ہاؤس کے اندر تعمیر کیا جا رہا ہے (فوٹو: العربیہ)

ٹرمپ نے اس منصوبے کے خلاف دائر مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔

یہ بیانات واشنگٹن میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آئے، جہاں فائرنگ کی آواز سننے کے بعد ٹرمپ کو فوری طور پر اسٹیج سے ہٹا دیا گیا۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص ممکنہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور وہ حملے سے قبل کیلیفورنیا سے واشنگٹن آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 31 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔