اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

سلطان عمان اور عراقچی کی ملاقات، امن کی کوششیں تیز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سلطان عمان عراقچی ملاقات
سلطانِ عمان اور ایرانی وزیر خارجہ کی مسقط میں ملاقات (فوٹو: ایکس)

سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہيثم بن طارق سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔

دار الحکومت مسقط میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال، ثالثی کی کوششوں اور جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ 

مزید پڑھیں

عمان نیوز ایجنسی کے مطابق سلطان ہيثم بن طارق نے علاقائی پیش رفت کے حوالے سے ایرانی مؤقف سے آگاہی حاصل کی، جبکہ عباس عراقچی نے بھی عمانی قیادت کے نقطۂ نظر کو سنا، جس میں سیاسی حل کو فروغ دینے اور بحرانوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔

 سلطانِ عمان نے اس موقع پر کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور 

سفارتکاری کو ترجیح دینا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔

دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سلطنتِ عمان، سلطان ہيثم بن طارق کی قیادت میں، خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے، خاص طور پر موجودہ علاقائی چیلنجز کے تناظر میں۔

6545644
مکالمے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے پر اتفاق (فوٹو: ایکس)

ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، عباس عراقچی اپنے دورۂ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد وہ روس کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عراقچی کے ہمراہ پاکستان جانے والے وفد کے بعض ارکان مشاورت اور ہدایات کے حصول کے لیے تہران واپس جا چکے ہیں اور امکان ہے کہ وہ اتوار کی رات اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے دوبارہ مل جائیں گے۔