اہم خبریں
7 May, 2026
--:--:--

ٹیگرام پر غیر قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنے والے افراد گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی
متاثرہ افراد کمیٹی میں شکایت درج کر کے رقوم کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں (فوٹو: سبق)

سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے شہریوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے دو مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جن پر مالیاتی مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کا شبہ ہے۔

اتھارٹی کے مطابق، اس کے بورڈ نے کیس کو پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا ہے، جہاں ان افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مزید پڑھیں

تحقیقات کے مطابق، ایک ملزم Abu Abdallah کے نام سے ٹیلیگرام پر بغیر لائسنس سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیاں چلا رہا تھا، جبکہ دوسرا ملزم اس سرگرمی میں معاونت کرتے ہوئے سبسکرپشن فیس اپنے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کرتا اور اس کے بدلے کمیشن حاصل کرتا رہا۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھے گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ اداروں کے ساتھ ہی سرمایہ کاری کریں اور کسی بھی پلیٹ فارم یا فرد سے معاملہ کرنے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں۔

مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی ثابت ہونے کے بعد ملوث افراد کی شناخت ظاہر کی جائے گی، جبکہ متاثرہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹیز تنازعات کمیٹی میں شکایت درج کر کے اپنی رقوم کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں۔