اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

لاہور ایئرپورٹ، پاکستان میں مکہ روٹ کا تیسرا اسٹیشن

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

سعودی عرب نے پاکستان میں ’مکہ روٹ اینیشیٹو‘ کے تیسرے اسٹیشن کا افتتاح لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا ہے۔ 

اس موقع پر پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ڈائریکٹر جنرل جوازات لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المربع بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’مکہ روٹ اینیشیٹو‘ کا مقصد مستفید ممالک سے آنے والے عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کے تحت ان کے امیگریشن مراحل ان کے اپنے ملک میں کیے جاتے ہیں۔ 

اس عمل میں حج ویزوں کا الیکٹرانک اجرا، بایومیٹرک اندراج، اور صحت سے متعلق شرائط کی تصدیق کے بعد سعودی عرب میں داخلے کے مراحل مکمل کیے جاتے ہیں۔

 اس کے علاوہ سامان کی کوڈنگ اور چھانٹی کی جاتی ہے تاکہ اسے براہِ راست مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جا سکے۔

654544654

یہ اقدام سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے آٹھویں سال بھی وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت حج و عمرہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے جاری ہے۔ 

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے