اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مسجد الحرام میں بزرگ عازمین کے لئے خصوصی سہولتوں کی فراہمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اشاروں کی زبان کے مترجمین اور کم سماعت والوں کے لیے خصوصی ہیڈ فونز کی فراہمی (فوٹو: سبق)

حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بزرگوں اور معذور عازمین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کو مزید بہتر بنایا ہے۔ 

یہ اقدام بیت اللہ آنے والے زائرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں عبادات کی ادائیگی میں آسانی اور سکون مہیا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق فراہم کردہ خدمات میں خطبات اور دینی دروس کے لیے اشاروں کی زبان کے مترجمین، کم سماعت والے افراد کے لیے خصوصی ہیڈ فونز، قاری قلم سے مزین قرآنِ کریم، اور خصوصی ضروریات رکھنے والوں کے لیے سہولتی آلات شامل ہیں۔

نابینا افراد کے لیے بریل رسم الخط میں قرآنِ کریم فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ مسجد الحرام کے اندرونی حصوں اور صحنوں میں آسان نقل و حرکت کے لیے سفید چھڑیاں بھی مہیا کی گئی ہیں، تاکہ ان کی نقل و حرکت میں آسانی ہو اور وہ محفوظ طریقے سے چل پھر سکیں۔

انتظامیہ نے مسجد الحرام کے مختلف اہم مقامات پر بزرگوں اور معذور افراد کے لیے مخصوص نماز کی جگہیں بھی مقرر کی ہیں۔ 

مردوں کے لیے کنگ فہد توسیع میں دروازہ نمبر 68 اور 91، پہلی منزل، سعودی تیسری توسیع میں دروازہ 123، جنوبی صحن، جسرِ اجیاد اور مشرقی صحن شامل ہیں۔

خواتین کے لیے مخصوص نماز کی جگہوں میں کنگ فہد توسیع میں دروازہ 88 گراؤنڈ فلور، اسی توسیع میں دروازہ 65 پہلی منزل، جنوبی صحن، جسرِ اجیاد، مغربی اور مشرقی صحن شامل ہیں۔