اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

پاکستان سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
کراچی سے آنے والی پرواز مکہ روٹ کے تحت مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے (فوٹو: واس)

پاکستانی عازمین حج کے پہلے قافلے کی پرواز آج ہفتے کو ’مکہ روٹ‘ اینیشیٹو کے تحت مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مکہ روٹ کے لیے مخصوص لاؤنج سے عازمین حج کی سفری کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

مزید پڑھیں

یہ اقدام عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہے، جس کے تحت انہیں اپنے ممالک ہی میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ان کے تمام سفری اور سرکاری امور آسانی سے مکمل کیے جاتے ہیں۔ 

اس میں بایومیٹرک ڈیٹا کا اندراج، حج ویزے کا الیکٹرانک اجرا اور روانگی والے ملک کے ایئرپورٹ پر امیگریشن کے تمام مراحل مکمل کرنا شامل ہے جبکہ صحت کے تقاضوں کی جانچ بھی کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ سامان کو سعودی عرب میں رہائش اور نقل و حمل کے انتظامات کے مطابق ترتیب دے کر ٹیگ کیا جاتا ہے، تاکہ وہ براہِ راست حجاج کی رہائش گاہوں تک پہنچ سکے۔ 

F9807446 1
فوٹو: واس

سعودی ہوائی اڈوں میں پہنچنے پر عازمین حج کو کسی بھی امیگریشن کا سامنا نہیں ہوتا اور وہ ایئرپورٹ سے مخصوص بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اپنی رہائش تک پہنچ جاتے ہیں جبکہ ان کا سامان متعلقہ ادارے الگ سے پہنچاتے ہیں۔

F9807443
فوٹو: واس

واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ یہ اقدام آٹھویں سال میں مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے انجام دے رہی ہے، جن میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ صحت، وزارتِ حج و عمرہ، وزارتِ اطلاعات، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن، زکات و ٹیکس اتھارٹی، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (سدايا)، جنرل اتھارٹی برائے اوقاف، اور پروگرام برائے ضیوفِ الرحمن شامل ہیں، جبکہ ڈیجیٹل شراکت دار کے طور پر STC گروپ بھی اس میں شریک ہے۔