اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

حج کی تیاریاں: غلاف کعبہ تین میٹر اوپر اٹھالیا گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
یہ عمل دو گھنٹے میں مکمل ہوا جس میں 34 ماہر کاریگروں نے حصہ لیا (فوٹو: واس)

 

حرمین انتظامیہ نے آج ہفتے کو خانہ کعبہ کے غلاف کے نچلے حصے کو 3 میٹر اوپر اٹھانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ 

یہ اقدام حج 1447 ہجری کے سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس عمل کے دوران کسوہ کے نچلے حصے کو کھولا گیا، اس کے کونوں کو الگ کیا گیا اور پھر اسے 3 میٹر کی اونچائی پر اٹھا کر مضبوطی سے فکس کیا گیا ہے۔ 

F9807684 1
یہ اقدام ہر سال کیا جانے والا معمول کا حصہ ہے (فوٹو: واس)

اس کے ساتھ سفید کپڑا بھی لگایا گیا اور مخصوص جگہوں پر قندیلیں دوبارہ نصب کی گئیں، یہ سب منظم اور انتہائی دقیق طریقۂ کار کے تحت انجام پایا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ مکمل عمل تقریباً دو گھنٹے میں مکمل ہوا اور اس میں 34 ماہر کاریگروں نے حصہ لیا، جنہوں نے انتہائی ہم آہنگی اور مہارت کے ساتھ کام انجام دیا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہر سال کیا جانے والا معمول کا حصہ ہے، جس کا مقصد خانہ کعبہ کے غلاف کو چھونے یا نقصان سے محفوظ رکھنا ہے، خاص طور پر حج کے دوران جب طواف کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔

F9807681
اٹھائے گئے حصے کو سفید روئی کے کپڑے سے چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا (فوٹو: واس)

یہ عمل اعلیٰ حفاظتی اور پیشہ ورانہ معیار کے مطابق انجام دیا گیا، جبکہ مقام کی حرمت اور عظمت کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا۔ 

اٹھائے گئے حصے کو سفید روئی کے کپڑے سے چاروں طرف 2 میٹر چوڑائی میں ڈھانپ دیا گیا، جو ہر سال کیا جانے والا باقاعدہ انتظام ہے تاکہ حجاج کرام کو بہتر سہولت اور عبادات میں آسانی فراہم کی جا سکے۔