امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے ہرمز کے بند ہونے سے متاثرہ ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ خود اس اہم گزرگاہ پر قابو پائیں۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق ٹرمپ نے آج منگل کو نیو یارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک خود جا کر ہرمز کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نکل جائیں گے تو ہرمز خود کھل جائے گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا واحد مشن یہ تھا کہ یقینی بناؤں کہ تہران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
اس سے قبل انہوں نے سی بی ایس کو بتایا کہ امریکہ تہران کے اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخائر کے بارے میں فیصلہ کرے گا، جو زمین کے گہرے مقامات میں موجود ہیں اور ان کا حصول پیچیدہ ہے اور وقت لگ سکتا ہے۔