سول ڈیفنس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ آج منگل کو الخرج گورنریٹ کے ایک رہائشی علاقے میں ڈرون کو روکنے کے دوران گرنے والے ملبے کے واقعے پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ اس واقعے کے نتیجے میں متاثرہ 6 گھروں کو معمولی مالی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ایسے واقعات میں اختیار کیے جانے والے تمام منظور شدہ اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا۔