اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

وزن کم کرنے کی غیر محفوظ ادویہ فرخت کرنے پر جم ٹرینرز کے خلاف کارروائی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

وزارتِ صحت نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے جم اور ورزش مراکز کے ٹرینرز کو گرفتار کیا ہے جو وزن کم کرنے والی ادویات، ہارمونل ادویات اور پیپٹائیڈ مواد فروخت رہے تھے۔ 

یہ ادویات غیر محفوظ، غیر رجسٹرڈ اور استعمال کے لیے غیر مجاز تھیں اور انہیں نامناسب طریقے سے ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ 

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کارروائی سوشل میڈیا پر جاری مانیٹرنگ کے بعد عمل میں لائی گئی، کیونکہ ان سرگرمیوں کا تعلق صحت اور ادویات سے تھا اور یہ سعودی قوانین، بشمول نظام صحت کے پیشوں، ادویات کے قوانین اور سائبر کرائمز کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر غیر مستند دعووں کے ساتھ ان ادویات کی فروخت اور تشہیر دیکھی گئی، جس میں غیر ماہر افراد نے صحت اور علاج کے حوالے سے غلط دعوے کیے۔ 

اس کے بعد خفیہ خریداروں کے ذریعے خریداری کی گئی اور فراہمی کے راستے کو ٹریک کیا گیا، جس سے اسٹور میں کئی غیر محفوظ، غیر رجسٹرڈ اور غیر مجاز ادویات برآمد ہوئیں۔ 

اس کے علاوہ ہارمونل مصنوعات، پیپٹائیڈز اور ریٹاتروٹائیڈ بھی دریافت ہوئے جو ابھی کلینیکل اسٹڈیز میں ہیں اور ان کی حفاظت اور افادیت ثابت نہیں ہوئی۔

یہ اقدام وزارت کی نگرانی کے دائرہ کار میں آتا ہے تاکہ صحت کے قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے معاشرے کی صحت اور سلامتی کو محفوظ رکھا جا سکے۔ 

وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے نگرانی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صحت کی خدمات کی حفاظت اور نظام کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔