بحرین کی المونیم کمپنی البا نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز اس کی تنصیبات ایرانی حملے کا نشانہ بنی ہیں۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے، جبکہ تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ہفتے کو امارات کی المونیم کمپنی Emirates Global Aluminium نے بھی اعلان کیا تھا کہ ابو ظبی کے علاقے الطویلہ میں اس کی پیداواری سائٹ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے شدید متاثر ہوئی ہے۔
کمپنی کے بیان کے مطابق خلیفہ اکنامک زون کو نشانہ بنانے والے ان حملوں میں متعدد ملازمین زخمی ہوئے تاہم تمام زخمیوں کی حالت معمولی سے درمیانی نوعیت کی ہے اور کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔