اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایک ہفتے میں 22 ہزار 9 سو غیر قانونی گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

سعودی عرب میں رہائش، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 22 ہزار 9 سو 31 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 12 تا 18 مارچ 2026 کے دوران ہوئی ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم چلانے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ :

  • 17,181 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کے خلاف ورزی کر رہے تھے۔
  • 3,931 سرحدی قوانین کے خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔
  • 1,819 گرفتار شدگان قانونِ محنت کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
54646546

کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 1,635 افراد گرفتار ہوئے، جن میں 29 فیصد یمنی، 68 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد دیگر ملکوں کے تارکین تھے۔ 

اسی طرح 40 افراد غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہیں۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ 36 افراد گرفتار ہوئے جو غیر قانونی تارکین  کو رہائش، کام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے ملوث تھے۔