وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزوں سے متعلق آمد اور روانگی کی آخری تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے آگاہی پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ عمرہ ویزا کے حامل آنے والوں کے لیے سعودی عرب میں داخل ہونے کی آخری تاریخ 3 اپریل 2026ء ہے۔
اس تاریخ کے بعد عمرہ ویزے کے حامل افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یکم ذو القعدہ 1447ھ، بمطابق 18 اپریل 2026ء، عمرہ ویزا کے حامل تمام زائرین کے لیے ملک سے روانگی کی حتمی آخری تاریخ ہے۔
اس تاریخ کے بعد عمرہ ویزے کے حامل افراد کا ملک میں قیام غیر قانونی ہوگا جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزارت نے کہا ہے کہ یہ وضاحتیں زائرین کو اپنے سفر کے انتظامات اور پروگرام آسانی سے طے کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہیں۔
ان ضوابط پر عمل کرنا حج کے موسم کی بھرپور عملی تیاری کی بنیاد رکھتی ہیں۔