سعودی وزارت داخلہ نے ان افراد کے ان غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کرنا شروع کردیا ہے جن کی ویزے ’وزٹ، عمرہ، عبوری یا خروج نهائی‘ کی مدت ختم ہوچکی ہے اور وہ وقت مقررہ پر ملک سے روانہ نہیں ہوسکے۔
وزارت نے واضح کیا کہ یہ سہولت ان تمام ویزہ ہولڈرز کے لیے جن کی ویزے کی مدت 25 فروری 2025 کو ختم ہوگئی ہے۔
العربیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مختلف نوعیت کے ویزہ ہولڈرز کے لیے دو اقدامات متعین کیے ہیں:
إنفاذًا لتوجيهات القيادة - حفظها الله .. وزارة الداخلية تباشر معالجة أوضاع حاملي تأشيرات (الزيارة بأنواعها كافة والعمرة والمرور والخروج النهائي) المنتهية اعتبارًا من تاريخ 8/ 9/ 1447هـ الموافق 25/ 2/ 2026م، ممن تعذرت مغادرتهم جراء الأوضاع الراهنة التي تمر بها المنطقة. pic.twitter.com/YBlDdStbxb
— وزارة الداخلية 🇸🇦 (@MOISaudiArabia) March 25, 2026
- ویزے کی توسیع:
25 فروری 2025 سے ختم ہونے والے ویزے، میزبان کی درخواست پر 18 اپریل 2026 تک بڑھائے جا سکتے ہیں بشرطیکہ مقررہ فیس ادا کی جائے، جو کہ ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ممکن ہے۔
- فوری روانگی کی سہولت:
ختم شدہ ویزہ ہولڈرز توسیع کے بغیر براہِ راست بین الاقوامی داخلی و خارجی راستوں سے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔
ایسے افراد پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔
وزارت نے ہدایت دی ہے کہ رعایت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد 18 اپریل سے پہلے روانگی کریں تاکہ سعودی قوانین کے تحت کسی خلاف ورزی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔