قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے اٹلی، بلجیم، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی کے طویل المدتی معاہدوں پر ناگزیر حالات (فورس میجر) نافذ کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطر انرجی کے اس فیصلے کے نتیجے میں یورپی و ایشیائی منڈیوں کو توانائی کی فراہمی متاثر ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
کمپنی کے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام ان مخصوص معاہدوں کے لیے کیا گیا ہے جو حالیہ غیر متوقع اور ناگزیر حالات کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے سے متاثر ہونے والے بڑے خریداروں میں اٹلی اور بلجیم جیسے یورپی ممالک جبکہ چین اور جنوبی کوریا جیسے اہم ایشیائی معاشی مراکز شامل ہیں جنہیں گیس فراہم کی جانی تھی۔
قطری حکام نے فی الوقت ان معاہدوں کے تحت متاثر ہونے والی گیس کی کل مقدار یا اس فیصلے کے دورانیے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
تاہم اس غیر معمولی پیش رفت کو عالمی توانائی کی منڈیوں کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔