قطر کی وزارت داخلہ نے آج اتوار کو کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار 7 افراد میں سے 6 کی لاشیں ملکی حدود کے پانی سے برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے۔
وزارت داخلہ نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ برآمد شدہ افراد سب جان بحق ہوگئے اور لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
وزارت نے متوفین کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔