اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مکہ مکرمہ: 33 کلو چرس چھپا کر لے جانے والا شہری گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

مکہ مکرمہ میں روڈ سیکورٹی فورس نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جو 33 کلو چرس گاڑی میں چھپا کر لے جا رہا تھا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کی گاڑی سے 33 کلوگرام حشیش برآمد ہوئی ہے۔ 

گرفتار شہری کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے اسمگلروں اور فروخت کنندگان کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے محکمہ انسداد منشیات سے رابطہ کریں۔ 

تمام اطلاعات مکمل راز داری کے ساتھ لی جائیں گی اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔