اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

ایران کے لیے جاسوسی کرنے والا اسرائیلی فوجی گرفتار، اہم راز افشا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اسرائیلی اہل کاروں کی فائل فوٹو (ذریعہ: خبر رساں ایجنسی رائٹرز)

اسرائیلی پولیس نے ایک ریزرو فوجی کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے اور حساس دفاعی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں

26 سالہ راز کوہن، جو یروشلم کا رہائشی ہے، اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کے لیے خدمات انجام دے رہا تھا۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مالی فوائد کے عوض ایرانی انٹیلی جنس کے کارندوں سے رابطے قائم کیے۔

راز کوہن کو سیکیورٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایرانی انٹیلی جنس کی جانب سے مختلف سیکیورٹی مشنز سونپے گئے تھے اور وہ اپنی ملازمت کے دوران حاصل ہونے والی حساس معلومات ایران تک پہنچاتا رہا۔

حکام کے مطابق ملزم کو مکمل ادراک تھا کہ وہ کن ایرانی عناصر کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اسرائیلی پولیس اور خفیہ ادارے شاباک نے خبردار کیا ہے کہ ایران سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

28 فروری کو مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایسی کوششوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔