اٹارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آج بدھ کو 3 بیلسٹک میزائلز کا مقابلہ کیا گیا اور 129 ڈرونز میں سے 121 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ 8 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی زمین پر گر گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے جارحانہ حملوں کے آغاز سے اب تک 189 بیلسٹک میزائلز متحدہ عرب امارات کی طرف داغے گئے، جن میں سے 175 کو تباہ کر دیا گیا، 13 میزائل سمندر میں گرے اور ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی زمین پر گر گیا۔
اس کے علاوہ 941 ایرانی ڈرونز میں سے 876 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ 65 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی زمین پر گر گئے۔
وزارت نے بتایا کہ 8 کروز میزائلز بھی تباہ کیے گئے، جن سے کچھ جزوی نقصان ہوا اور اس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوئے۔
وزارت دفاع نے اس فوجی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے واضح جارحیت اور قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔