اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

سعودی عرب اور اوپیک پلس کے 7 ممالک کا تیل پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اوپیک پلس گروپ کے 8 رکن ممالک نے اپریل 2023 میں اعلان کی گئی رضاکارانہ کمی کی جزوی بحالی شروع کرنے اور اپریل 2026 سے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق آج اتوار کے روز اوپیک پلس گروپ  کا اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا جس میں سعودی عرب، روس، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے عالمی تیل مارکیٹ کی صورتحال اور آئندہ امکانات کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی معیشت میں استحکام اور موجودہ مارکیٹ حالات کے مثبت اشاروں، 

خصوصاً تیل کے ذخائر میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

بیان کے مطابق اپریل 2023 میں اعلان کردہ یومیہ 16 لاکھ 50 ہزار بیرل کی رضاکارانہ کمی کو مارکیٹ حالات کے مطابق مرحلہ وار جزوی یا مکمل طور پر بحال کیا جا سکتا ہے۔

ان ممالک نے واضح کیا کہ وہ آئندہ بھی تیل مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں گے۔

اوپیک پلس ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ضرورت پڑنے پر پیداوار میں اضافے، روکنے یا دوبارہ کمی کرنے کا اختیار برقرار رکھا جائے گا، جس میں نومبر 2023 میں اعلان کی گئی یومیہ 22 لاکھ بیرل کی اضافی رضاکارانہ کٹوتی بھی شامل ہے۔

مزید برآں اعلان کیا گیا ہے کہ جنوری 2024 سے ہونے والی زائد پیداوار کی مکمل تلافی کی جائے گی اور مارکیٹ کی صورتحال، پابندیوں پر عملدرآمد و تلافی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اگلا اجلاس 5 اپریل 2026 کو ہوگا۔