اہم خبریں
13 May, 2026
--:--:--

آج کہیں ہلکی بارش، کہیں دھند اور کہیں گرد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

محکمہ موسمیات نے آج کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مملکت کے مغربی اور جنوب مغربی پہاڑی علاقوں کے بعض حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ان پہاڑی علاقوں میں رات اور علی الصبح کے اوقات میں دھند بننے کا بھی امکان ہے۔ 

اسی طرح الجوف اور مشرقی ریجن کے بعض حصوں میں بھی دھند چھا سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرد و غبار اُڑانے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ شمالی حدود، حائل، تبوک، مدينہ منورہ اور مكہ مكرمہ کے

 مشرقی حصوں میں جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغربی سے شمالی سمت میں شمالی اور وسطی حصوں پر چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت میں ہوں گی۔ 

ہوا کی رفتار 21 سے 42 کلو میٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی جبکہ لہروں کی بلندی ایک سے دو میٹر تک ہوگی اور سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی موجوں والی رہے گی۔