اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں روایتی حریف پرتگال کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ سفر کا اختتام بھی ہو گیا۔
میچ کے 90 منٹ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، لیکن اضافی وقت کے پہلے ہی منٹ 90+1 میں میکیل میرینو نے متبادل کھلاڑی فیران ٹوریس کی شاندار تھرو بال کو جال کی راہ دکھا کر اسپین کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔
یہی گول میچ کا واحد اور فاتحانہ گول ثابت ہوا۔
GOAL!
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 6, 2026
What an impact! Mikel Merino times his run to perfection and slots home a huge stoppage-time goal for Spain.#FIFAWorldCup | #Spain pic.twitter.com/82nL6ZpkLl
مزید پڑھیں
پورے مقابلے میں اسپین نے کھیل پر واضح برتری برقرار رکھی۔
ہسپانوی کھلاڑیوں نے متعدد حملے کیے، زیادہ شاٹس اور کارنرز حاصل کیے، جبکہ پرتگال کے گول کیپر نے کئی شاندار سیوز کرکے ٹیم کو طویل وقت تک مقابلے میں برقرار رکھا، مگر آخرکار آخری لمحوں میں دفاع ٹوٹ گیا۔
دوسرے ہاف میں دونوں کوچز نے متعدد تبدیلیاں کیں تاکہ میچ کا
رخ موڑا جا سکے، تاہم فیصلہ کن لمحہ اسپین کے حصے میں آیا۔
اختتامی لمحات میں برنارڈو سلوا، ریناتو ویگا اور فیران ٹوریس کو پیلے کارڈ بھی دکھائے گئے۔
A heartbreaking end to @Cristiano's @FIFAWorldCup campaign. 💔#FIFAWorldCup | #CR7 pic.twitter.com/BTRDzYMPyb
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 6, 2026
میکیل میرینو کو شاندار کارکردگی اور فاتحانہ گول کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں کلین شیٹ برقرار رکھی، جبکہ تمام مقابلوں میں مسلسل چھٹے میچ میں بھی کوئی گول نہ کھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس شکست کے بعد 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا ممکنہ آخری ورلڈ کپ بھی اختتام کو پہنچ گیا۔
اگر وہ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں تو ان کے نام قومی ٹیم کے ساتھ یورو 2016 اور دو نیشنز لیگ ٹائٹلز ہی بڑے اعزازات رہ جائیں گے۔
رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 27واں، اور شاید آخری، ورلڈ کپ میچ کھیلا۔
اب اسپین کوارٹر فائنل میں امریکہ اور بیلجیئم کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم سے جمعے کے روز ٹکرائے گا۔