اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

شاہ سلمان افطار پروگرام کا افتتاح، قرآن کے 22 لاکھ نسخے تقسیم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایک ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی ( فوٹو: واس)

وزیرِ امورِ اسلامی، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے آج اتوار کو رمضان کے لیے وزارت کے موسمی پروگراموں کا افتتاح کیا ہے۔ 

ان میں سرِفہرست خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبد العزيز آل سعود کے روزہ افطار پروگرام، قرآن مجید کے نسخوں اور کھجوروں کی تقسیم کے عالمی پروگرام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام اس سال دنیا کے 120 ممالک کو ہدف بنائے ہوئے ہیں، جن پر وزارت اسلامی امور ہر سال عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے۔ 

افتتاحی تقریب میں وزارت کے وکلا، شعبہ جات کے ڈائریکٹرز، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور مقامی و بین الاقوامی سیٹلائٹ چینلز کے مندوبین شریک ہوئے۔

 

وزیرِ امورِ اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ افطار اور مصاحف و کھجوروں کی تقسیم کے یہ پروگرام عالمی انسانی پیغام ہیں، جو مملکت کی اقدار سے کی عکاسی کرتے ہیں کہ قیادت ہر جگہ موجود مسلمانوں تک خیر پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ 

120 سے زائد ممالک تک رسائی مملکت کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں قائدانہ کردار اور اعتدال و تکافل کے اصولوں کے فروغ کا مظہر ہے۔

ان پروگراموں میں رواں سال رمضان کے دوران قرآن مجید کے 22 لاکھ نسخوں اور تراجم کی تقسیم شامل ہے، جو مختلف ممالک میں بھیجے جائیں گے۔

اسی طرح خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کے تحت اس سال ایک ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 300 ٹن زیادہ ہیں۔ 

یہ مقدار 120 ممالک میں تقسیم ہوگی، جبکہ اس سال مزید 18 نئے ممالک کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔