سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) نے البطحا بارڈر پر اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
مزید پڑھیں
اتھارٹی حکام کے مطابق پینٹس کی ایک درآمدی کھیپ میں چھپائی گئی ایسی 2 لاکھ 18 ہزار 280 نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں جو طبی ضوابط کے تحت ممنوع تھیں۔
ترجمان حمود الحربی کے مطابق البطحا کے راستے مملکت میں پینٹس کی ایک کھیپ داخل ہوئی، تاہم جب اسے معمول کے کسٹمز مراحل سے گزارا گیا اور جدید سیکیورٹی آلات اور تلاشی کے دیگر طریقوں سے
چیک کیا گیا تو اس کے اندر بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں چھپی ہوئی برآمد ہوئیں۔
#ارقد_وآمن | #زاتكا في منفذ البطحاء تتمكّن من إحباط محاولة تهريب 218,280 حبة خاضعة لتنظيم التداول الطبي، ضُبطت مُخبأة في إرسالية "دهانات" وردت للمملكة عبر المنفذ. pic.twitter.com/uYbldvlruL
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) February 13, 2026
حمود الحربی نے بتایا کہ اتھارٹی (زاتکا) اپنے تمام کسٹمز پوائنٹس پر درآمدات و برآمدات کی سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور اسمگلرز کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مستعد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کی حکمت عملی کا اہم مقصد معاشرے کی حفاظت اور سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے تاکہ ممنوع اشیا کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمگلنگ کے خلاف مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن 1910، ای میل 1910@zatca.gov.sa یا بین الاقوامی نمبر 009661910 پر دیں۔
زاتکا کے مطابق اتھارٹی تمام اطلاعات مکمل رازداری کے ساتھ وصول کرتی ہے اور درست معلومات فراہم کرنے والے کو مالی انعام بھی دیا جاتا ہے۔