اقامے میں تصویر کی تبدیلی سمیت ابشر میں 4 نئی خدمات کا باقاعدہ اضافہ کیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے وزیرِ داخلہ شہزادہ عبد العزيز بن سعود کی سرپرستی میں وزارتِ داخلہ کے الیکٹرانک سروسز پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے نئی آن لائن خدمات کا باقاعدہ اجرا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق نئی خدمات میں غیر ملکی کی تصویر کی تبدیلی کے علاوہ زیرِ کفالت فرد کا ریکارڈ منسوخ کرنا، زیرِ کفالت فرد کو علیحدہ کرنا اور سعودی شہریوں کے لیے سرحدی چوکی سلوٰی پر ’ابشر سفر‘ سروس شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کے قائم مقام میجر جنرل صالح المریع نے کہا کی کہ یہ خدمات الیکٹرانک لین دین کی ترقیاتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں
جن کا مقصد وقت اور محنت کی بچت، طریقۂ کار کو مختصر بنانا، پاسپورٹس خدمات کے معیار کو بلند کرنا، اسمارٹ حل فراہم کرنا اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
سروس کے باقاعدہ اجرا کے بعد اب غیر ملکی ابشر کے ذریعہ فیس کی ادائیگی کے بعد اقامے میں اپنی تصویر تبدیل کرسکتے ہیں۔