برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم (پرنس آف ویلز) آج ریاض سے روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ آنے والا وفد بھی ان کے ساتھ روانہ ہوا۔
مزید پڑھیں
شہزادہ ولیم کی روانگی کے موقع پر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز موجود تھے، جنہوں نے مہمان برطانوی ولی عہد کو رخصت کیا اور ان کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم قرار دیا۔
الوداع کے موقع پر برطانیہ کے لیے سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں برطانوی سفیر اسٹیفن
چارلس ہچن اور شاہی پروٹوکول کے نائب سربراہ فہد الصہیل بھی موجود تھے، جنہوں نے مہمان وفد کو رسمی طور پر رخصت کیا۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے کئی شعبوں کے فروغ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔