اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
آج مکہ میں 33 ڈگری، جدہ میں 32 اور مدینہ منورہ میں 30 ڈگری ہے (فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے آج پیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت میں واضح فرق دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 

ایک جانب مکہ مکرمہ بدستور سب سے زیادہ گرم شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ جنوبی پہاڑی علاقوں میں نسبتاً سرد موسم برقرار ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اس کے بعد جدہ میں درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے، جہاں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔

دوسری جانب ابہا میں ملک کا کم ترین درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 ڈگری رہے گا، جس کے باعث بالخصوص رات اور علی الصبح موسم خاصا سرد محسوس ہوگا۔ 

اسی طرح الباحہ اور حائل میں بھی کم سے کم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد موسم متوقع ہے۔

دار الحکومت ریاض میں موسم معتدل اور صاف رہے گا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 ڈگری جبکہ کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔