اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

وزیرِ سرمایہ کاری کی قیادت میں سعودی وفد دمشق پہنچ گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کا فروغ ہے ( فوٹو: سبق)

وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبد العزیز الفالح کی قیادت میں سعودی وفد آج ہفتے کو دار الحکومت دمشق پہنچ گیا ہے۔

 یہ سرکاری دورہ سعودی عرب اور شام کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں کو عملی مرحلے میں داخل کرنے کے لیے شراکت داری کو آگے بڑھانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں نجی شعبے کے کردار کو مضبوط بنانے اور اقتصادی انضمام کے لیے پائیدار راستہ ہموار کرنے کے تناظر میں ہو رہا ہے تاکہ مشترکہ مفادات کو تقویت ملے اور آئندہ مرحلے کی ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو۔

دورے کے دوران سعودی کمپنیوں اور شامی سرکاری اداروں کے درمیان متعدد اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کا اعلان متوقع ہے، جن میں ہوا بازی، ٹیلی کمیونیکیشن، بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی اقدامات جیسے شعبے شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں دورے کے پروگرام میں اعلیٰ سطحی سرکاری ملاقاتوں کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے، جن میں متعلقہ حکام اور اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری تعاون کے امکانات پر غور، مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال اور معیاری سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر گفتگو کی جائے گی۔