اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

سعودی قیادت کی طرف سے اردن کے فرمانروا کو تعزیت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کو سابق وزیرِ اعظم احمد عبیدات کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شاہ عبد اللہ دوم کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔

سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اردن کے سابق وزیرِ اعظم احمد عبیدات کے انتقال کی خبر ملی ہے۔
اس موقع پر ہم آپ سے اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ہم ربّ العزت سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔