خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ کوسٹاریکا میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر لورا فرناندیز ڈیلگاڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے کوسٹاریکا کے نو منتخب صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی و کامرانی کی نیز جمہوریہ کوسٹاریکا کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی امید کا اظہار کیا ہے۔