اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی ( فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے آج منگل کو روسی ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا نیز دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کے شعبوں اور انہیں مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی ہے اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر غور کیا ہے۔