وقاص حیدر
ریاض
دار الحکومت ریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے زیرِ اہتمام سالانہ تفریحی پروگرام شاندار انداز میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے خصوصی شرکت کی ہے۔
سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطنِ عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستانی ڈاکٹرز نہ صرف پیشہ ورانہ میدان میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر پاکستانی ڈاکٹرز گروپ ریاض کے صدر ڈاکٹر شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، ان کے اہلِ خانہ اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا بنیادی مقصد کمیونٹی کے درمیان باہمی رابطے، ہم آہنگی
اور سماجی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔
پکنک گالا کے دوران پاکستانی ثقافت کو نمایاں کیا گیا۔
شرکاء کے لیے دیسی کھانوں، باربی کیو، بچوں اور بڑوں کے لیے متنوع تفریحی سرگرمیوں، کھیلوں اور کوئزز کا اہتمام کیا گیا جن میں کامیاب شرکا کو انعامات بھی دیے گئے۔
شرکاء کے لیے دیسی کھانوں، باربی کیو، بچوں اور بڑوں کے لیے متنوع تفریحی سرگرمیوں، کھیلوں اور کوئزز کا اہتمام کیا گیا جن میں کامیاب شرکا کو انعامات بھی دیے گئے۔