براہ راست نشریات

تعزیتی اجلاس: ابو فرحان صدیقی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ابو فرحان صدیقی
Picture of سید مسرت خلیل

سید مسرت خلیل

جدہ

جدہ میں مسلم ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرحوم ابو فرحان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ان کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے محصور پاکستانیوں کی خدمت کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مسلم ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی رکن ابو فرحان صدیقی مرحوم کے ایصالِ ثواب اور ان کی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جدہ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ 

اجلاس کی صدارت تنظیم کے سینئر رہنما خالد وجیہ نے کی، جبکہ تنظیم کے اراکین، صحافیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد وجیہ نے کہا کہ ابو فرحان صدیقی مرحوم نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ بالخصوص مشرقی پاکستان ’موجودہ بنگلہ دیش‘ میں محصور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی بے لوث خدمت، دیانت داری، خلوص

 اور فلاحی جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسلم تنویر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابو فرحان صدیقی کے انتقال سے تنظیم ایک مدبر، مخلص اور متحرک رضاکار سے محروم ہو گئی ہے، جس کا خلا پُر کرنا آسان نہیں ہوگا۔

WhatsApp Image 2026 07 11 at 2.15.13 PM

محمد امانت اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم کے مشن کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور محصور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم اپنی خدمات کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔

شاہد نعیم نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کی دعا کی۔

اپنی تقریبات، رپورٹس اور تصاویر ہمیں بھجیں
ہم انہیں OverseasPost پر شائع کریں گے
📷
📰

اس موقع پر سید مسرت خلیل نے پاکستان ریپٹری ایشن کونسل PRC کے کنوینر سید احسان الحق اور جدہ میں پاکستان قونصل خانے کے سابق ویلفیئر قونصل تحسین الحق حقی کے تعزیتی پیغامات بھی شرکاء کو سنائے۔

اجلاس میں مرحوم کے جانشین کے حوالے سے مختلف ناموں پر ابتدائی مشاورت بھی کی گئی، تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر مرحوم ابو فرحان صدیقی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ ان کے اہلِ خانہ اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں خالد جاوید سمیت تنظیم کے دیگر اراکین اور معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سمندر پار پاکستانی
کمیونٹی، تقریبات اور خصوصی رپورٹس، کلک کریں