براہ راست نشریات

ورلڈکپ: سینیگال اور کانگو کی آخری لمحات میں شکست کی اہم وجہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے آخری لمحات میں دباؤ کا شکار کھلاڑی
ماہرین اور فٹ بال شائقین کا ایک مشہور قول ہے کہ ’میچ ریفری کی آخری سیٹی تک ختم نہیں ہوتا (فوٹو: اے آئی)

فٹ بال کے میدان میں جب گھڑی کی ٹک ٹک آخری منٹوں کو چھونے لگے تو کھیل صرف جسمانی مہارتوں کا امتحان نہیں، بلکہ اعصاب کی جنگ بن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سینیگال اور کانگو کی ٹیموں کی آخری لمحوں میں شکستوں نے ایک اہم سوال کو جنم دیا ہے کہ جب جیت چند منٹ کی دُوری پر ہو تو مضبوط پوزیشن میں موجود ٹیمیں اچانک ’ہار‘ کیوں جاتی ہیں؟

ماہرین کہتے ہیں کہ اس اہم سوال کا جواب میدان کے اندر سے زیادہ کھلاڑیوں کے ذہن کے اندر موجود ہے۔

آخری منٹ

ماہرین اور فٹ بال شائقین کا ایک مشہور قول ہے کہ ’میچ ریفری کی آخری سیٹی تک ختم نہیں ہوتا۔‘

2025ء میں امریکی سائنسدانوں کی ایک وسیع تحقیق، جس میں 21 لیگز کے 3400 سے زائد میچز کا تجزیہ کیا گیا، اس مقولے کی سائنسی تصدیق کرتی ہے۔ 

تحقیق بتاتی ہے کہ فٹ بال میچ وقت کے ساتھ ساتھ ایک جیسا  نہیں رہتا۔ آخری 15 منٹ میچ کا محض اختتام نہیں، بلکہ ایک بالکل الگ سیاق و سباق ہیں۔ 

اس دوران کھلاڑیوں کا انرجی لیول اور سب سے بڑھ کر ان کی ذہنی حالت مکمل طور پر تبدیل ہو جاتی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے آخری لمحات میں دباؤ کا شکار کھلاڑی
سینیگال راؤنڈ آف 16 میں آگے بڑھنے کے بعد ہار گیا (فوٹو: اناطولیہ)

تحقیق کے مطابق گول اکثر لہروں  کی شکل میں آتے ہیں۔ جب ایک ٹیم گول کھاتی ہے، تو وہ ’نفسیاتی دباؤ‘ کا شکار ہو کر بکھر سکتی ہے، جبکہ گول کرنے والی ٹیم میں ’ڈائنامک موومنٹم‘ پیدا ہوتا ہے۔ 

سینیگال اور بیلجیم کے میچ میں 86 ویں منٹ میں لوکاکو کا گول محض اسکور کا فرق کم کرنے کا نام نہیں تھا، بلکہ یہ ایک ’نفسیاتی دھچکا‘ تھا جس نے سینیگال کو فاتحانہ ذہنیت سے نکال کر ’دفاعی پوزیشن‘میں دھکیل دیا۔

اسی طرح کانگو کے ساتھ ہوا۔ اس ٹیم نے ساتویں منٹ ہی میں انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کر لی تھی اور دیر تک اسے برقرار رکھا۔ 

میدان میں کچھ دیر کے لیے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یہ عالمی کپ کے سب سے بڑے اپ سیٹس میں سے ایک بننے جا رہا ہے، مگر ہیری کین نے 75ویں منٹ میں برابری کا گول کیا اور پھر میچ ختم ہونے سے صرف 4 منٹ پہلے فتح کا گول بھی داغ دیا اور  میچ 2-1 سے انگلینڈ کے حق میں ختم ہوا۔

ورلڈ کپ کی تمام اپڈیٹس ایک جگہ پر، کلک کریں

یہ دونوں شکستیں تفصیلات میں مختلف ہیں مگر ان کا پس منظر ایک جیسا ہے۔ ایک ٹیم کسی بڑی کامیابی کے قریب پہنچتی ہے اور پھر پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ 

یقیناً اس میں کھیل کی مہارت، تجربہ، فٹنس، متبادل کھلاڑیوں کا معیار، کوچ  و ریفری کے فیصلے اور حتیٰ کہ قسمت (جیسے سینیگال کے میچ میں پنالٹی کِک کا کردار) جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔ 

لیکن شکست کی یہ واحد وجہ نہیں ہو سکتی۔ اس کے پیچھے ایک اہم نفسیاتی پہلو بھی کارفرما ہوتا ہے، جو ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ آخری منٹوں کے گول دراصل کیا کہانی سناتے ہیں اور جب فتح اتنی قریب ہو تو کھلاڑی کے ذہن میں کیا کچھ گزرتا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے آخری لمحات میں دباؤ کا شکار کھلاڑی
کانگو کے خلاف گول کرنے کے بعد ہیری کین (فوٹو: اے ایف پی)

’سائیکولوجیکل مومنٹم‘: جب اعتماد بگڑ جائے

اسپورٹس سائیکالوجی کی جریدے ’سائنس اینڈ میڈیسن ان فٹ بال‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گول کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا ’نفسیاتی مومنٹم‘ آسمان کو چھو لیتا ہے۔

اس تجربے میں شریک کھلاڑیوں نے اعتراف کیا کہ جب ان کی اپنی ٹیم آخری منٹوں میں گول کرتی ہے تو وہ خود کو زیادہ بااختیار اور پراعتماد محسوس کرتے ہیں، جبکہ گول کھانے والی ٹیم کا اعتماد گر جاتا ہے۔

یہ کیفیت سینیگال کے کھلاڑیوں پر واضح دیکھی گئی، جہاں ان کا جسمانی ردعمل اور فیصلہ سازی کی صلاحیت ایک گول کے بعد یکسر بدل گئے تھے۔

یہ نفسیاتی دباؤ صرف تھکن کا نام نہیں، بلکہ ان لمحات میں ’کھیل کا مطلب‘ ہی بدل جاتا ہے، جہاں کھلاڑی پہلے خود کو کامیاب سمجھ رہا ہوتا ہے، وہیں اچانک وہ شکست کے خوف میں ڈوب جاتا ہے۔

فٹبال ورلڈکپ 2026: آخری منٹوں کی نفسیاتی جنگ

سینیگال اور کانگو کی آخری لمحات میں شکست کا سائنسی و نفسیاتی تجزیہ

تحقیقی ڈیٹا بیس
3,400+

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے 21 فٹبال لیگز کے میچز کا تفصیلی تجزیہ

اہم ترین وقت
15 Min

آخری 15 منٹ میں کھلاڑیوں کی ذہنی و جسمانی حالت مکمل تبدیل ہو جاتی ہے

نفسیاتی دباؤ اور کھیل کی تبدیل ہوتی مائنڈ سیٹ
دفاعی حکمت عملی (Avoidance Mindset) - خوف کا شکار کھلاڑی
85%
جارحانہ حکمت عملی (Approach Mindset) - بااختیار اور پراعتماد ٹیم
45%
میچز کے آخری لمحات کا تاریخی موڑ
86' Min | سینیگال بمقابلہ بیلجیم

لوکاکو کا گول سینیگال کے لیے نفسیاتی دھچکا ثابت ہوا اور ٹیم دفاعی پوزیشن میں چلی گئی۔

75' & 86' Min | کانگو بمقابلہ انگلینڈ

ہیری کین نے 75ویں منٹ میں برابری اور 86ویں منٹ میں فتح کا گول کر کے میچ 2-1 سے جیت لیا۔

شکست سے بچنے کا سائنسی حل

سیمولیٹڈ ٹریننگ (Simulated Training)

بڑی ٹیمیں آخری منٹوں میں گول کھانے کے بعد پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ اور پینک (Panic) کو کنٹرول کرنے کی خصوصی مشق کرتی ہیں۔

خوف بمقابلہ کامیابی

اسپورٹس سائیکالوجی میں چیلنجز کی جانب بڑھنے کی نفسیات (Approach Mindset) اور دفاعی حکمت عملی (Avoidance Mindset) کے درمیان فرق بہت اہم ہے۔

جیتنے والی ٹیم کا کھلاڑی سوچتا ہے کہ کیسے تیسرا گول کر کے حریف کو ختم کرنا ہے،  جبکہ نفسیاتی دباؤ میں آیا ہوا کھلاڑی سوچتا ہے کہ اگر مجھ سے غلطی ہو گئی تو کیا ہوگا؟

اُن لمحات میں ’خود کو جانچنے‘ کا یہ عمل کھلاڑی کی قدرتی صلاحیتوں کو مفلوج کر دیتا ہے، جسے ماہرین ’چوکنگ انڈر پری‘(Choking Under Pressure) کہتے ہیں۔ 

یعنی جب کھلاڑی اپنی ہر حرکت (پاس، موومنٹ، پوزیشن) پر شعوری طور پر سوچنے لگتا ہے تو وہ اپنی بے ساختہ مہارت کھو بیٹھتا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے آخری لمحات میں دباؤ کا شکار کھلاڑی
تحقیق میں میچ کے دوران پینلٹی ککس کے اثرات کو جانچنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے (فوٹو: الجزیرہ)

اس کا حل کیا ہے؟

اگرچہ فٹبال ایک ٹیم گیم ہے، لیکن ایک کھلاڑی کی ذہنی الجھن پوری ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔

اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ’سیمولیٹڈ ٹریننگ‘ (Simulated Training) ہے، جس میں بڑی ٹیمیں آخری منٹوں میں گول کھانے یا دباؤ کا شکار ہونے کی مشق کرتی ہیں۔ 

ان ٹیموں کا مقصد کھلاڑیوں کو اس بات کا عادی بنانا ہے کہ گول کھانے کے بعد پینک(ذہنی دباؤ میں آنے) کے بجائے اپنا معمول (اوسان) کیسے بحال رکھا جائے۔

اس صورت حال میں یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ سینیگال اور کانگو کی ناکامیاں محض فنی غلطیاں نہیں تھیں، بلکہ یہ انسانی نفسیات کی پیچیدگیوں کا عکس تھا۔

کسی ٹیم کا آخری لمحات میں ٹوٹ جانا ایک حادثہ نہیں، بلکہ ایک سائنسی حقیقت ہے جس میں جسمانی تھکن، ٹیکٹیکل تبدیلیاں اور ذہنی خوف کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ 

ماہرین کہتے ہیں کہ مستقبل میں کامیابی ان ٹیموں کا مقدر ہوگی، جو ماضی کی شکستوں کو تقدیر سمجھنے کے بجائے، انہیں اپنی نفسیاتی تربیت کے لیے ایک سبق اور چیلنج کے طور پر استعمال کریں گے۔

ہم سے جڑے رہیں